کراچی سے چلنے والی کئی ریل گاڑیوں میں آج تاخیر دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق:
پاکستان ایکسپریس (45آپ) دوپہر 02:00 بجے کے بجائے 01 گھنٹے کی تاخیر سے 03:00 بجے راولپنڈی روانہ ہوگی۔
اے این ایف کی تعلیمی اداروں اور ائرپورٹس کے اطراف میں منشیات کے خلاف موثر کارروائیاں، 25 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
قراقرم ایکسپریس (41آپ) دوپہر 03:00 بجے کے بجائے 01 گھنٹے کی تاخیر سے شام 04:00 بجے روانہ ہوگی۔
مہران ایکسپریس (149آپ) شام 03:55 بجے کے بجائے 01 گھنٹے کی تاخیر کے بعد 04:55 بجے روانہ ہوگی۔
کراچی ایکسپریس (15آپ) شام 06:00 بجے کے بجائے 01 گھنٹے کی تاخیر سے رات 07:00 بجے روانہ ہوگی۔
پاک بزنس ایکسپریس (33آپ) شام 04:00 بجے کے بجائے 45 منٹ کی تاخیر سے شام 04:45 بجے روانہ ہوگی۔
ملت ایکسپریس کراچی سے لالہ موسیٰ وایا فیصل آباد شام 05:00 بجے کے بجائے 02 گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر کے بعد رات 07:30 بجے روانہ ہوگی۔
باقی تمام ریل گاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگئیں۔ پاکستان ریلوے نے اس تاخیر سے مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر معذرت کی ہے۔