اے این ایف کی تعلیمی اداروں اور ائرپورٹس کے اطراف میں منشیات کے خلاف موثر کارروائیاں، 25 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

63 / 100 SEO Score

اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی اور اسمگلنگ کے خلاف آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا وفد کے ہمراہ آذربائیجان کا دورہ

تفصیلات کے مطابق:

راولپنڈی میں ایک یونیورسٹی کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 100 گرام چرس اور 5 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔ ملزم نے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے 1 کلو 210 گرام آئس برآمد ہوئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 1 کلو 160 گرام آئس برآمد کی گئی۔

حیدرآباد میں نیشنل ہائی وے کے قریب ایک ملزم کے پاس سے 19 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے