آئین سازی کی طرف بڑھ رہے ہیں، تقریباً اتفاق رائے ہوچکا ہے، بلاول بھٹو

55 / 100 SEO Score

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئین سازی کی طرف بڑھ رہے ہیں، تقریباً اتفاق رائے ہوچکا ہے، کوشش ہے جلد از جلد اتفاق رائے سے آئینی ترمیم منظور کرالیں۔

سینیٹ اور خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل

پاکستان پیپلزپارٹی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ سیاسی اتفاق رائے سے 26 ویں آئینی ترمیم کو مکمل کرکے میثاق جمہوریت میں عوام سے کیے گئے وعدے کو پورا کریں۔

انہوں نے کہاکہ عدالتی اصلاحات پر پیپلزپارٹی ،جے یوآئی اور مسلم لیگ کااتفاق ہوچکا ہے، ہم اپنی سیاسی طاقت سے آئینی ترمیم کرکے دکھائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے جائز مطالبات اور شکایات گزشتہ رات وزیر اعظم کے سامنے رکھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے