کراچی؛ ریسٹورنٹ میں آتشزدگی سے سامان جل کر خاکستر

59 / 100 SEO Score

کراچی کے علاقے سندھ مسلم سوسائٹی میں واقع ایک ریسٹورینٹ میں شدید آتشزدگی کے نتیجے میں ریسٹورینٹ کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ فائربریگیڈ کے حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ملتان ٹیسٹ کا تیسرا دن: انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے، 64 رنز کا خسارہ باقی

فائر آفیسر ظفر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ساڑھے 12 بجے کے بعد آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 80 فیصد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے