منگھوپیر غازی گوٹھ میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ آپریشن، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی

66 / 100 SEO Score

تھانہ منگھوپیر کے علاقے غازی گوٹھ میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی جانب سے ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔

کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، بھتہ خوری اور ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

پولیس ٹیمیں جدید بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق اور ویریفیکیشن کر رہی ہیں۔ آپریشن ایس ڈی پی او منگھوپیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او منگھوپیر اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ لیڈیز پولیس اسٹاف بھی شامل ہے تاکہ تلاشی کا عمل مؤثر طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے