لبنان میں پھنسے 70 پاکستانی خصوصی پرواز سے وطن واپس پہنچ گئے، کراچی ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال

57 / 100 SEO Score

لبنان میں پھنسے ہوئے 70 پاکستانی شہری خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔ غیر ملکی ایئرلائن کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لے کر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کی، جہاں وطن واپس آنے والے افراد کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

فواد خان کی بولی وڈ فلم کی شوٹنگ شروع

لبنان سے پہنچنے والے پاکستانیوں نے وطن کی مٹی پر قدم رکھتے ہی سجدہ شکر ادا کیا۔ ایئرپورٹ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، اور دیگر شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔

گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت مشکل وقت میں اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے، اور لبنان میں موجود باقی پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی انتظامات جاری ہیں۔ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ایک مشکل مرحلہ تھا، تاہم حکومت نے اس ذمہ داری کو بخوبی نبھایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے