تونسہ سے 10 کروڑ روپے مالیت کا نایاب نسل کا عقاب برآمد، ملزم گرفتار

58 / 100 SEO Score

محکمہ جنگلی حیات نے تونسہ میں کارروائی کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے مالیت کا نایاب نسل کا عقاب برآمد کرلیا جب کہ ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، عقاب کو ٹریکر کے ساتھ دوبارہ آزاد کیا جائے گا۔

ترکیہ: 11 ماہ کی پاکستانی سرجڑی بچیوں کو 14 گھنٹے طویل سرجری کے بعد علیحدہ کر دیا گیا

مہارت نیوز کے مطابق پنجاب میں نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی کاروبار اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

محکمہ جنگلی حیات نے پولیس کے ہمراہ خفیہ کارروائی کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا نایاب نسل کا عقاب برآمد کرلیا اور ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم نایاب پرندوں کو بیرون ملک سمگل کرنے کے دھندے میں ملوث ہے۔

نایاب عقاب جسمانی طور پر صحت مند پایا گیا جس کی 36 ہزار ڈالر سے زائد مالیت ہے، عقاب کو ٹریکر کے ساتھ دوبارہ آزاد کیا جائے گا، پرندے ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے