وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے معاملے میں کوئی سیاست شامل نہیں لیکن پھر بھی اس کو سیاسی رنگ دیا گیا تاہم آئینی مسودے پر مکمل اتفاق رائے ہوجائے گا تو ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
چیمپئنز کپ: افتتاحی میچ میں مارخورز نے پینتھرز کو 160 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، اس دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند دنوں سے آئینی ترامیم سے متعلق ایک ڈرافٹ گردش کرتا رہا میڈیا میں بھی آیا اور مختلف سیاسی رہنماؤں کے ملاقاتوں میں بھی زیر بحث آیا۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے معاملے میں کوئی سیاست نہیں، ترامیم آئین میں عدم توازن دور کرنے کے لیے ہے، رکن پارلیمنٹ کے حیثیت سے آئین ہمیں اختیار دیتا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کی سربلندی کے لیے کام کریں جب کہ قانون سازی اور آئین کی حفاظت کرنا ہمارا حق ہے۔