نواب شاہ (راج کماراوڈ) رپورٹ کے مطابق، ایس ایس پی اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ شہید بے نظیر آباد ڈویژن طارق علی سولنگی کی صدارت میں اینٹی کرپشن محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، اور نوشہرو فیروز کے سرکل افسران سمیت بینظیر آباد زون کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈی ایس پیز، انسپکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
ڈاکٹر اظہر علی شاہ کی کتاب “سائنس، ادب اور آرٹ” کی تقریب رونمائی، فن اور علم کے تعلق پر زور
اجلاس میں تمام اضلاع کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جس دوران ڈپٹی ڈائریکٹر طارق علی سولنگی نے افسران کو سائلین اور شکایت کنندگان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور قانون کے مطابق ان کی شکایات حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران وقت کی پابندی کریں اور عملے کو یونیفارم کی پابندی کا حکم دیں۔
طارق علی سولنگی نے عرصہ دراز سے زیر التواء کیسز کو فوری طور پر نمٹانے کی ہدایات دیں تاکہ عوام کو جلد ریلیف مل سکے۔ اس موقع پر انہوں نے سرکل دفاتر میں موجود سرکاری گاڑیوں اور موبائلوں کا معائنہ کیا اور کہا کہ ان کی مناسب دیکھ بھال کی جائے اور اگر کوئی خرابی ہو تو فوری مرمت کرائی جائے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سرکل افسران نے اپنی کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کی۔