کمشنر شہید بے نظیر آباد کا نوشہروفیروز میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ، ایم ایس مورو کی غیر حاضری پر برہمی

55 / 100 SEO Score

مہارت نیوز کے مطابق، کمشنر شہید بے نظیر آباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نے آج انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز ضلع نوشہروفیروز کا دورہ کیا۔ انہوں نے مورو اور نوشہرو فیروز تحصیلوں میں پولیو کی ٹرانزٹ، فکس اور موبائل ٹیموں کا معائنہ کیا اور تعلقہ اسپتال مورو میں ٹیم سپورٹ سینٹر کا بھی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران، تعلقہ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین بلال کی غیر موجودگی پر کمشنر نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ ایم ایس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

کوک اسٹوڈیو میں آج تک پسوڑی کے علاوہ کوئی اوریجنل گانا نہیں بنا، وارث بیگ

کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے مورو یوسی 2 کی ٹیم 4 کے علاقے لالو ماچھی گوٹھ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا جائزہ بھی لیا، والدین سے معلومات حاصل کی اور پولیو ٹیم کا ریکارڈ چیک کیا۔ اس موقع پر یوسی میڈیکل افسر نجمہ رند نے ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔

ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں جاری خصوصی انسداد پولیو مہم 13 یونین کونسلوں میں چلائی جا رہی ہے، جن میں دریائے سندھ کے کچے کی 9 یونین کونسلیں اور 4 ہائی رسک علاقوں کی یونین کونسلیں شامل ہیں۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے ریجنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر جہانگیر کورائی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو، این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر لبنی علی، پی او ڈاکٹر غلام علی سولنگی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے