پی سی بی کا لندن کے تاریخی لارڈز میں پی ایس ایل روڈ شو منعقد کرنے کا فیصلہ

56 / 100 SEO Score

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا خصوصی روڈ شو لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق اس تقریب میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

ٹیکساس میں افغان شہری پر بم حملے کی دھمکی کا مقدمہ — امریکی عدالت میں فردِ جرم عائد

اعلامیے میں بتایا گیا کہ پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شمار ہوتی ہے جبکہ لیگ میں دو نئی ٹیموں کے اضافے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں برطانوی سرمایہ کاروں نے بھی گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ لندن میں روڈ شو کا مقصد لیگ کے وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمتِ عملی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ لارڈز میں روڈ شو کا انعقاد پاکستان کرکٹ کی عالمی شناخت کا ثبوت ہے، جو پی ایس ایل کی بین الاقوامی مقبولیت میں مزید اضافہ کرے گا۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ پاکستانی لیگ مضبوط کمرشل ویلیو رکھتی ہے اور نئی ٹیموں کے اضافے سے سرمایہ کاروں کے لیے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس روڈ شو میں کاروباری شخصیات، ممکنہ فرنچائز مالکان اور شائقین بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ روڈ شو کے لیے 30 سپر فینز کو خصوصی دعوت دی جائے گی جبکہ ایونٹ کی ٹکٹس سے متعلق تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے