نیو کراچی پولیس کی کارروائی؛ اسٹریٹ کریمنل اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار، اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد

61 / 100 SEO Score

نیو کراچی پولیس نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث اور متعدد مقدمات میں مطلوب خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی رضا عرف عابد رشید ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے۔

برآمدگی کی تفصیلات

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی دو کامیاب کارروائیاں؛ اسلحہ و منشیات فروش چار ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے:

ایک عدد 30 بور پسٹل (بلا نمبری، نمبر رگڑا ہوا)

02 زندہ گولیاں

ایک عدد ٹچ اسکرین موبائل فون (Vivo، سیاہ رنگ)

زیرِ استعمال موٹر سائیکل (بلا نمبر پلیٹ)، انجن نمبر 1734092، چیسز نمبر 294593

برآمد شدہ موبائل فون کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ تھانہ شاہراہِ نور جہاں کے مقدمہ نمبر 50/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ میں چھینا گیا تھا۔

درج مقدمہ

نیو کراچی تھانے میں ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 773/2025 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ملزم کا سابقہ ریکارڈ

ترجمان ایس ایس پی سنٹرل کے مطابق ملزم علی رضا متعدد مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے:

مقدمہ 146/2024
دفعات: 392/397/34 ت پ
تھانہ: مومن آباد، ضلع غربی

مقدمہ 147/2024
دفعہ: 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ
تھانہ: مومن آباد، ضلع غربی

مقدمہ 105/2024
دفعات: 392/397/34 ت پ
تھانہ: بلال کالونی، ضلع سینٹرل

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم میں سرگرم تھا اور بار بار جرائم میں ملوث ہونے کے باعث شہریوں کے لیے خطرہ بنا ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے