نیپا واقعہ: برساتی نالے میں گرنے والے بچے کی تلاش جاری، معاملے پر سیاست نہ کرنے کی اپیل — میئر کراچی

50 / 100 SEO Score

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیپا چورنگی کے قریب جس مین ہول میں بچہ گرا، وہ سیوریج کا نہیں بلکہ برساتی نالہ تھا۔ وہاب کے مطابق اس المناک واقعے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی، جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بچے کے والدین اور اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

بارڈر مینجمنٹ پر پراپیگنڈا گمراہ کن، افغان رجیم خطے کے لیے خطرہ بن چکی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ "اس ماں اور والد کی تڑپ کا احساس ہے، ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔” انہوں نے بتایا کہ 500 میٹر کے حصے کی کھدائی مکمل کی جاچکی ہے اور ریسکیو ٹیمیں مسلسل تلاش میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے تاکہ واقعے کی مکمل تفصیلات معلوم ہوسکیں۔ ایم ڈی واٹر کارپوریشن کو تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے کہ کس نے مشینری استعمال کرنے سے روکا، اور اگر کسی کی کوتاہی ثابت ہوئی تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

میئر کراچی کے مطابق گزشتہ ایک سال میں 88 ہزار مین ہول کور نصب کیے گئے ہیں جبکہ 55 فیصد یوسی چیئرمینز کو ڈھکن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری کی جائے گی کہ شہر کے وسط میں ڈیپارٹمنٹل اسٹور اور اسپتال کے قریب مین ہول کھلا کیوں تھا، کتنے وقت سے کھلا تھا یا کسی نے جان بوجھ کر کھولا تھا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کچھ عناصر نے رات گئے اس واقعے پر سیاست کرنے کی کوشش کی، ایسے رویے مسائل کے حل میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ برساتی نالوں پر ٹاؤن انتظامیہ اور کے ایم سی دونوں کام کرتے ہیں، اس لیے واقعے کی جامع تحقیقات ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ علاقے کا ٹاؤن چیئرمین جماعت اسلامی سے تعلق رکھتا ہے، "اگر میں کہوں کہ ذمہ داری جماعت اسلامی کی ہے تو لوگ ناراض ہوں گے، لیکن منافقت کو بے نقاب کرنے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے