کراچی کے لیاری جنرل اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک مشکل اور نازک سرجری کے دوران خاتون کے پیٹ سے 15 کلو وزنی ٹیومر کامیابی کے ساتھ نکال لیا۔
ملک بھر میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 5 ہزار 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے
اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر انجم رحمان کے مطابق ٹھٹہ کی رہائشی 38 سالہ خاتون، جو 5 بچوں کی ماں ہیں، تشویشناک حالت میں ایمرجنسی میں لائی گئیں۔ ابتدائی ٹیسٹوں میں ہی پیٹ میں انتہائی بڑی اور وزنی رسولی کی موجودگی کا علم ہوگیا تھا۔
ڈاکٹر انجم رحمان نے بتایا کہ کیس پیچیدہ تھا، تاہم ماہر سرجنوں اور طبی عملے نے کامیاب آپریشن کے ذریعے ٹیومر نکال دیا۔ ان کے مطابق سرجری کے بعد مریضہ کی حالت بہتر ہے اور وہ صحت یاب ہونے کی جانب گامزن ہیں۔