ملک بھر میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 5 ہزار 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے

58 / 100 SEO Score

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو فی تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔

’دھرندر‘ میں چوہدری اسلم کا کردار منفی دکھایا گیا تو مقدمہ کروں گی، نورین اسلم کا انتباہ

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 544 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار 799 روپے مقرر کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ سونا 53 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس 4 ہزار 218 ڈالر پر جا پہنچا، جبکہ فی اونس چاندی کی عالمی قیمت 56.37 ڈالر تک پہنچ گئی۔

ملکی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ فی تولہ چاندی 267 روپے اضافے کے ساتھ 5 ہزار 909 روپے اور 10 گرام چاندی 219 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 66 روپے کی سطح پر آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے