وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں نئے سی آئی پی لاؤنج کا افتتاح کرنا ہے۔ وزیراعظم کی آمد پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ اور صوبائی وزرا نے ان کا استقبال کیا۔
این ایف سی کمیشن کا اجلاس پھر مؤخر، معاشی ترقی کا ہدف 3.5 فیصد کر دیا گیا
ریلوے حکام کے مطابق جدید تعمیر شدہ سی آئی پی لاؤنج میں مسافروں کے لیے آرام دہ نشستوں، بہتر سروسز اور معیاری سہولتوں کا انتظام کیا گیا ہے، جس کا مقصد شالیمار ایکسپریس کے سفر کو مزید آسان اور بہتر بنانا ہے۔