رینجرز کی لانڈھی اور شیرآباد میں کارروائی، منشیات فروشی اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار

62 / 100 SEO Score

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقوں لانڈھی 5-ڈی اور شیرآباد سے منشیات فروشی اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد تقی ولد کمال حسین اور سید کاشف ولد آل نبی کے نام سے ہوئی ہے۔

کراچی میں کے فور منصوبے کے تحت یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن بچھانے کا کام شروع، وزیراعلیٰ سندھ کی واٹر بورڈ اور ٹریفک پولیس کو ہدایات

رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 70 کلو ماوا / گٹکا، ایک موٹرسائیکل، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ دونوں ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، جن کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم سید کاشف ایک عادی مجرم ہے جو اس سے قبل بھی مختلف جرائم میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پاکستان رینجرز (سندھ) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف معلومات فراہم کرنے کے لیے قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دیں۔ شہریوں کا نام مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے