شارجہ (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز حسن نواز نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ ہمیشہ شائقین میں جوش و خروش پیدا کرتا ہے، ہماری تیاری مکمل ہے اور امید ہے کہ میدان میں شاندار پرفارمنس پیش کریں گے۔
ٹرمپ انتظامیہ کا غیر ملکی طلبہ اور صحافیوں کے قیام پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
ٹرائی نیشن سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں شارجہ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ دباؤ والی صورتحال میں فطری طور پر بہتر کھیلتا ہوں، جبکہ گزشتہ دو سے تین سیریز میں انفرادی کارکردگی کے باعث کافی پُراعتماد ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے ملک کے لیے بہترین کھیل پیش کروں، پچھلی سیریز کے دوران اپنی خامیوں کو دور کیا، اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی رہنمائی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں مدد دے رہی ہے۔
ایک سوال پر حسن نواز کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی کنڈیشن میں ہر گیند پر چھکا لگانے کا نہیں سوچا جا سکتا، ان پچز پر حکمت عملی کے مطابق کھیل کو آگے بڑھانا ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر میچ کا الگ دباؤ ہوتا ہے اور میں ان چیزوں کو چیلنج کے طور پر لیتا ہوں، امید ہے اپنی کارکردگی سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کروں گا۔