نبیل قریشی کا ببرک شاہ کے بیان پر طنزیہ ردِعمل: "فہد مصطفیٰ! آپ کب اداکاری سیکھیں گے؟”

61 / 100 SEO Score

کراچی: پاکستانی فلم ساز نبیل قریشی نے اداکار ببرک شاہ کی جانب سے فہد مصطفیٰ پر کی گئی تنقید کے جواب میں مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے طنز کیا ہے۔

بھارتی وزارتِ کھیل کا اعلان: پاکستان اور بھارت کے درمیان نیوٹرل مقام پر بھی دو طرفہ کھیل نہیں ہوں گے، ایشیا کپ میں شرکت جاری رہے گی

حال ہی میں ببرک شاہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنے کیریئر اور ساتھی اداکاروں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ کو فلموں کے لیے غیر موزوں قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ ایک بہترین ٹی وی میزبان ہیں لیکن اداکاری کے میدان میں اتنے کامیاب نہیں۔ انہوں نے فہد کو 10 میں سے صرف 5 نمبر دیے اور کہا کہ وہ مرحوم طارق عزیز کی طرح زیادہ اچھے شو ہوسٹ لگتے ہیں۔

اسی گفتگو میں ببرک شاہ نے فواد خان کو "اوور ریٹڈ” جبکہ عمران عباس کو فلموں کے لیے غیر موزوں اداکار قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی اداکارہ شیبا بھاکری نے انہیں شادی کی پیشکش بھی کی تھی۔

ببرک شاہ کے فہد مصطفیٰ سے متعلق بیان کی ویڈیو وائرل ہوئی تو نبیل قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری میں فہد مصطفیٰ کو مینشن کرتے ہوئے طنزیہ سوال کیا:

"آپ کب اداکاری سیکھیں گے؟ اداکاری کیوں نہیں سیکھتے؟”

نبیل قریشی کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، جہاں صارفین نے فہد مصطفیٰ کی اداکاری کے حق میں تبصرے کرتے ہوئے ان کی تعریف کی اور نبیل قریشی کے طنزیہ ردِعمل کو دلچسپ قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے