وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ ماہ امریکا کا دورہ، اکتوبر میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پاکستان آئیں گے

61 / 100 SEO Score

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کریں گے اور عالمی برادری سے خطاب کریں گے۔

کراچی: گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، شہری جاں بحق

ذرائع کے مطابق اکتوبر میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا پہلا دورہ پاکستان متوقع ہے جس کے لیے پاکستان نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس دورے کے دوران انسداد دہشت گردی، تجارت اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر مشاورت ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکا کا دورہ کرنے والے آخری وزیر خارجہ مائیک پومپیو تھے، جنہوں نے ستمبر 2018 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس وقت امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ برسرِ اقتدار تھی۔

گزشتہ ماہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کی تھی، جس میں تجارتی و اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، زراعت، ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے