کراچی: گلستان جوہر تھانے کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بھٹائی آباد میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے 30 سالہ نعیم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
گلگت بلتستان: گلیشیئر پھٹنے سے دریائے غذر بند، 200 افراد محفوظ مقامات پر منتقل، 70 مکانات تباہ
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں جبکہ اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں تاکہ ملزمان تک رسائی حاصل کی جاسکے۔
اہلخانہ کے مطابق مقتول نعیم گھر کے باہر موبائل فون استعمال کر رہا تھا کہ اس دوران ملزمان نے موبائل چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر انہوں نے فائرنگ کردی جس سے نعیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔