پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر، نیول چیف کا روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے پر زور

61 / 100 SEO Score

اسلام آباد، 16 جولائی 2025: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی، جس میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز شریک ہوئے۔

لاہور قلندر کی فاتح ٹرافی کے ساتھ علی ہاؤس آمد، ناصر حسین شاہ نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو سراہا

کانفرنس کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم ڈومین میں روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلسل جنگی تیاری کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے معرکۂ حق کے دوران پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر دفاعی صلاحیتوں اور آپریشنل مہارت کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ فخر کارنامہ قرار دیا۔

نیول چیف نے سمندری تجارتی راستوں کی حفاظت اور بندرگاہوں پر بلا تعطل آپریشنز یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہنے کے لیے زیرِ آب اور سطح آب پر چلنے والی خودکار کشتیوں اور ڈرونز کے ذریعے سمندر میں نگرانی اور دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاک بحریہ کا اعلیٰ سطحی فیصلہ ساز فورم ہے جہاں نیول چیف کی سربراہی میں اہم پالیسیاں، حکمتِ عملی اور آپریشنل منصوبے زیر غور آتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے