کراچی (شوبز ڈیسک) — ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین اور معروف اداکار احد رضا میر کو حال ہی میں ایک شادی کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے اور ایک بار پھر ان کی ممکنہ ذاتی تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔
سابق انگلینڈ فاسٹ بولر ڈیوڈ سڈ لارنس موٹر نیورون بیماری سے جنگ ہار گئے، 61 برس کی عمر میں انتقال
دنانیر اور احد کی جوڑی ڈرامہ ’’میم سے محبت‘‘ میں بے حد پسند کی گئی، جہاں دونوں کی بہترین آن اسکرین کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔ ڈرامے میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد مداحوں نے انہیں حقیقی زندگی میں بھی جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ دونوں کے درمیان ذاتی تعلقات استوار ہو چکے ہیں۔
ڈرامے کے بعد دنانیر کو کئی مواقع پر احد رضا میر کی والدہ کے ساتھ دیکھا گیا، جس سے ان افواہوں کو مزید تقویت ملی۔ حالیہ شادی کی تقریب میں بھی دنانیر کو اپنی فیملی کے ہمراہ احد رضا میر کی والدہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا، جبکہ احد رضا میر کو تقریب میں بھرپور انداز سے بھنگڑا ڈالتے دیکھا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ شادی احد رضا میر کے قریبی رشتہ دار کی تھی۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے اور تجسس بھرے سوالات سامنے آ رہے ہیں۔