پاکستان نے جنگ بندی کے جھوٹے بھارتی دعوے مسترد کر دیے: دفتر خارجہ

55 / 100 SEO Score

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) دفتر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے متعلق بھارتی میڈیا کے جھوٹے اور بے بنیاد دعووں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان نے نہ تو جنگ کا آغاز کیا اور نہ ہی کسی سے جنگ بندی کی درخواست کی، بلکہ بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا اور جنگ بندی پر صرف رضامندی ظاہر کی۔

بلاول بھٹو: پاکستان کا سفارتی بیانیہ کامیاب، بھارت کو عالمی سطح پر شکست

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے تمام انٹرویوز اور بیانات میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کو استعمال کرتے ہوئے بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا۔ ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے سعودی عرب اور امریکا سمیت دوست ممالک نے اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 افراد کے قتل کا الزام بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر عائد کیا تھا، جسے پاکستان پہلے ہی مسترد کر چکا ہے۔ اس واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت نے 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان کے مختلف شہروں پر فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 طیارے، جن میں رافیل طیارے بھی شامل تھے، مار گرائے۔

پاکستان نے 10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا اور بھارتی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس کے بعد بھارت نے امریکا سے ثالثی کی درخواست کی، جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے سیز فائر عمل میں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے