بلاول بھٹو: پاکستان کا سفارتی بیانیہ کامیاب، بھارت کو عالمی سطح پر شکست

61 / 100 SEO Score

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی سفارتی سطح پر پاکستان کو ناکام بنانے کی کوشش ناکام رہی اور بین الاقوامی میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ کامیاب رہا۔

پاکستان کا توانائی شعبے کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے 12 کھرب 75 ارب روپے کی اسلامی فنانسنگ ڈیل

ڈان نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وطن واپسی پر کراچی پہنچے تو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سینیٹر شیری رحمٰن سمیت دیگر رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم اور صدر کی ہدایت پر پاکستانی وفد نے دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کیا اور عالمی سطح پر کشمیر، امن اور دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہم سے 7 گنا بڑا ضرور ہے مگر جنگ میں افواج پاکستان نے اسے عبرتناک شکست دی جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر اپنے مظالم چھپانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر پاکستان کی انتھک سفارتی محنت نے بھارت کا بیانیہ دنیا میں ناکام کر دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کو اب ماننا پڑا ہے کہ کشمیر اس کا اندرونی نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی معاملہ ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس معاملے پر ثالثی کی پیشکش کی ہے، جو ایک تاریخی کامیابی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے دریاوں کا پانی روکا تو پاکستان ایک اور جنگ کے لیے تیار ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دے گا۔

انہوں نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے دریاوں پر حملے کے وقت وہ سیاسی یتیم خاموش کیوں ہیں، قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے دریاوں کے حق کا دفاع کرے گی اور دشمن کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے