پاکستان رینجرز (سندھ) کا منشیات کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بڑا میدان، ناظم آباد نمبر 5 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران منشیات فروش محمد فیاض کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 200 پیکٹ ماوا، 3 پیکٹ رجنی اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
بھارت نے بالآخر طیاروں کے نقصان کا اعتراف کرلیا، لیکن ایٹمی جنگ کے امکان کو مسترد کیا
تفصیلات کے مطابق ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں مضر صحت گٹکا اور ماوا فروخت کرنے میں ملوث ہے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق منشیات کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شارع نور جہاں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات فروشوں یا ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔