عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی رینج کے 11 پولیس افسران اور اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے بی کمپنی رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
میئر کراچی کا واٹر بورڈ میں پانی چوری پر انکوائری کا مطالبہ، دو افسران پہلے ہی معطل
معطل کیے گئے افسران میں ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن چوہدری اختر، ڈی آئی او و اے وی ایل سی مختیار احمد پنہور، انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم یونٹ راجہ خالد اور اے وی ایل سی کے غلام شبیر بلو شامل ہیں۔
مزید برآں، موچکو چیک پوسٹ کے انچارج فخر اقبال، گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز گیٹ پر تعینات شعیب خان، اتحاد ٹاؤن تھانے کے فاروق اور رضوان احمد، اور ویسٹ زون ہیڈ کوارٹر کے اہلکار سرور کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، تمام معطل اہلکار روزانہ کم از کم ایک بار بی کمپنی میں حاضری دینے کے پابند ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام عوام کی جانب سے بدسلوکی، نااہلی یا اختیارات کے ناجائز استعمال پر کی گئی شکایات کی بنیاد پر اٹھایا گیا ہے۔
