نیو کراچی میں باپ بیٹی گینگ گرفتار — اسٹریٹ کرائم میں سگی بیٹی کا استعمال، سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت

61 / 100 SEO Score

کراچی: سینٹرل نیو کراچی پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چھیننے میں ملوث باپ بیٹی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق، ملزمان اپنی سگی بیٹی کو واردات کے دوران ساتھ رکھتے تھے تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچ سکیں۔

سندھ میں 95 ہزار اساتذہ کی بھرتی، سرکاری اسکولز میں داخلوں میں اضافہ — وزیر تعلیم سردار علی شاہ

پولیس کے مطابق، 14 اپریل کو نیو کراچی سیکٹر 11L میں ملزمان نے ایک خاتون کو ساتھ لے کر واردات کی اور شہری نعمان کے گھر کے باہر سے اسلحے کے زور پر موٹرسائیکل چھینی۔ اس واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 214/2025 نیو کراچی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری عمل میں آئی، جس میں ان کے چہرے واضح طور پر نظر آئے۔ گرفتار ملزمان میں بلال ولد سراج اور اس کی بیٹی شمائلہ دختر بلال شامل ہیں، جو علی کی بیوی بھی ہیں۔ فوٹیج میں دونوں کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزمہ کا ماموں اور بلال کا سالہ فہیم تاحال فرار ہے، جبکہ اس کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

انٹیروگیشن کے دوران ملزمان نے مزید انکشافات کیے، جن کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل، لوڈ میگزین، چھینی گئی موٹرسائیکل اور منشیات برآمد کر لی ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے