لاہور، پشاور اور کراچی میں عسکری اعزازات کی پروقار تقریبات، شہداء کو خراجِ عقیدت

58 / 100 SEO Score

راولپنڈی: پاک فوج کے افسروں، جوانوں اور شہداء کی بہادری، جرأت اور خدمات کے اعتراف میں لاہور، پشاور اور کراچی میں عسکری اعزازات دینے کی پروقار تقریبات منعقد ہوئیں۔ ان تقریبات کا انعقاد ایک ہی دن کیا گیا جن میں حاضر سروس افسران، جوانوں اور شہداء کے اہلِ خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جو سیکیورٹی اداروں میں بغاوت کو ہوا دے، وہ ملک کا دشمن ہے: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

آئی ایس پی آر کے مطابق، لاہور میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے تقریب کی صدارت کی اور 3 جے سی اوز اور 24 جوانوں کو تمغۂ بسالت، 28 افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور 72 افسران کو تمغۂ امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔

پشاور میں منعقدہ تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تھے، جہاں 2 جے سی اوز اور 47 جوانوں کو تمغۂ بسالت، 4 افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور 11 افسران کو تمغۂ امتیاز (ملٹری) عطا کیے گئے۔

کراچی میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے تقریب کی صدارت کی۔ یہاں 10 افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری)، 4 افسران کو تمغۂ امتیاز (ملٹری) اور 16 جوانوں کو تمغۂ بسالت سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ان تقریبات میں شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا گیا اور ان کے اعزازات ان کے اہلِ خانہ کو پیش کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے