آئی سی سی نے مارچ کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا

57 / 100 SEO Score

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مارچ 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے نمایاں کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

فرانس جلد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا، صدر میکرون کا عندیہ

نامزد کھلاڑیوں میں بھارت کے مڈل آرڈر بلے باز شریاس ایئر، نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر جیکب ڈفی اور چیمپئنز ٹرافی کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے کیوی آل راؤنڈر راچن رویندرا شامل ہیں۔

راچن رویندرا

نیوزی لینڈ کے نوجوان آل راؤنڈر راچن رویندرا نے پاکستان میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے نہ صرف بیٹنگ بلکہ باؤلنگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مارچ کے دوران انہوں نے 3 ون ڈے میچز میں 50.33 کی اوسط سے 151 رنز اسکور کیے اور 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

جیکب ڈفی

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر جیکب ڈفی کو پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی کے باعث نامزد کیا گیا۔ انہوں نے 5 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز میں 13 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کو 1-4 کی فتح دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی کارکردگی کے باعث وہ آئی سی سی ٹی20 بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر بھی پہنچ گئے۔

شریاس ایئر

بھارت کے مڈل آرڈر بلے باز شریاس ایئر نے چیمپئنز ٹرافی میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ وہ بھارت کی جانب سے ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بھی رہے۔ مارچ میں انہوں نے 3 ایک روزہ میچز میں 77.47 کی اوسط سے 172 رنز بنائے، جن میں گروپ میچز، سیمی فائنل اور فائنل میں اہم اننگز شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے