ایف آئی اے کراچی زون کی بڑی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو افراد گرفتار

58 / 100 SEO Score

ایف آئی اے کراچی زون کے اسٹیٹ بینک سرکل نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ایک منظم گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ اس دوران دو ملزمان، نور الحق سومرو اور عبد الرشید، کو ملیر کینٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے، 400 سے زائد فلسطینی شہید

چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 12,000 امریکی ڈالر، 200 سعودی ریال اور 20,000 پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ مزید برآں، ان کے موبائل فون اور دیگر شواہد بھی قبضے میں لے لیے گئے جو حوالہ ہنڈی سے متعلق سرگرمیوں میں ان کے ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔

حکام کے مطابق، گرفتار افراد بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے اور ضبط شدہ کرنسی کے حوالے سے کوئی تسلی بخش وضاحت فراہم نہ کر سکے۔ ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید گرفتاریاں عمل میں لانے کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے