سی آئی اے پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، دو ملزمان گرفتار

62 / 100 SEO Score

کراچی میں سی آئی اے پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گلستانِ جوہر سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی مقدس حیدر کے مطابق گرفتار ملزمان لاہور سے منشیات لاکر کراچی کے پوش علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔

بلدیہ میں اے وی ایل سی پولیس مقابلہ، کار لفٹر زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 20 لاکھ روپے مالیت کی کوکین برآمد ہوئی ہے، جو انہوں نے ڈیفنس کے علاقے میں پارٹیوں میں فروخت کے لیے منگوائی تھی۔ یہ منشیات پرائیوٹ گاڑی کے ذریعے لاہور سے کراچی منتقل کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ قتل کیس میں منشیات نیٹ ورک سامنے آنے کے بعد پولیس نے کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے