متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

61 / 100 SEO Score

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے، صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان وفد کے ساتھ نورخان ایئربیس پہنچے، اماراتی وفد میں وزرا، کاروباری شخصیات اور اعلیٰ حکام شریک ہیں۔

اوورسیز میں کوئی ناراضی نہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں مزید اضافہ ہوا ہے، وزیرخزانہ

اماراتی ولی عہد اور ان کے وفد کا صدر، وزیراعظم اور حکومتی وزرا نے کا والہانہ استقبال کیا جب کہ بچوں نے گلدستے پیش کیے۔

اسلام آباد میں بارش کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف معزز مہمان کو بارش سے محفوظ رکھنے کے لیے خود چھتری تھام کر چلتے رہے۔

شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ولی عہد نے شہبازشریف کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہبازشریف اور ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان بھی موجود تھے۔

پاکستان اور یو اے ای میں شعبہ بینکنگ میں دو طرفہ تعاون کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان کان کنی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ بھی ہوا۔

علاوہ ازیں، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ریلویز کے شعبے میں 2 مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا اور شعبہ انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے