کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم کی بڑی کارروائی، موبائل فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

62 / 100 SEO Score

 کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے موبائل فونز کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 35 لاکھ روپے مالیت کے 23 آئی فون برآمد کر لیے ہیں۔ تھائی لینڈ سے کراچی آنے والے دو مسافروں محمد جنید اور فیضان سے یہ موبائل فونز برآمد ہوئے، جو تھائی ایئر لائن کی پرواز "ٹی جی 341” کے ذریعے کراچی پہنچے تھے۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی پولیو مہم کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات

کسٹم حکام نے مسافروں کی تلاشی کے دوران 23 آئی فونز ضبط کیے، جن کی مجموعی مالیت 35 لاکھ روپے ہے۔ حکام کے مطابق یہ اسمگلنگ کی کوشش تھی جسے کامیابی سے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

کسٹم حکام نے ضبط کیے گئے موبائل فونز کے ساتھ ساتھ دونوں مسافروں کو جانے کی اجازت دے دی۔ حکام نے کہا کہ موبائل فون اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے