ملک دشمن پروپیگنڈے میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

55 / 100 SEO Score

وفاقی حکومت نے ریاست اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے سیکیورٹی اداروں اور ایف آئی اے سائبر کرائم کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جنہیں وفاقی اور صوبائی سطح پر گرفتاری اور تفتیش کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ یہ ٹیمیں پی ٹی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کی مکمل معاونت سے ملک کے کسی بھی علاقے میں چھاپے مارنے اور گرفتاری کرنے کے مجاز ہوں گی۔

نارتھ ناظم آباد میں فری میڈیکل کیمپ، اسسٹنٹ کمشنر حمیر احمد قریشی کی رہنمائی میں عوامی خدمت کا عہد
سائبر کرائم سے متعلق یہ ٹیمیں وفاقی حکومت کے ماتحت کام کریں گی اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے افراد کے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔ ٹیموں میں سائبر سیکیورٹی ماہرین بھی شامل ہوں گے اور انہیں تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

اس سے قبل، ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی شناخت کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم کی گئی تھی، جس کی سربراہی پی ٹی اے کے چیئرمین کو سونپی گئی ہے۔ وزیراعظم کے احکامات پر یہ ٹاسک فورس تشکیل دی گئی، جس میں پی ٹی اے کے علاوہ دیگر اداروں کے افسران بھی شامل ہیں۔ یہ ٹاسک فورس حالیہ احتجاج کے دوران جھوٹے پروپیگنڈا کرنے والوں کی نشاندہی کرے گی اور حکومت کو اپنی سفارشات 10 دنوں میں پیش کرے گی۔

جوائنٹ ٹاسک فورس میں وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات و نشریات، ایف آئی اے کے سائبر ونگ، اور وزارت آئی ٹی کے افسران شامل ہوں گے۔ ٹاسک فورس کا مقصد جھوٹے پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کی شناخت کرنا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ ٹاسک فورس پالیسی کی خامیوں کی نشاندہی کرے گی اور جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف اقدامات تجویز کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے