احتجاج کی آڑ میں اسلحہ سے لیس ہزاروں افراد نے اسلام آباد کا رخ کیا، وزیراعظم

61 / 100 SEO Score

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ احتجاج کی آر میں اسلحہ سے لیس ہزاروں افراد نے اسلام آباد کا رخ کیا، احتجاج کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ تاریخی گراوٹ کا شکار ہوئی۔

یہ نہیں کہا تھا ہانیہ عامر کبھی شادی نہ کریں، کہا تھا ابھی نہ کریں، ریحام خان

اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کا معاشی سیکیورٹی سے براہ راست تعلق ہے، اسٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ پوائنٹس عبور کرنے پر سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مجموعی طور پر مشترکہ کاوش ہے، یہ سب وفاقی حکومت اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان باہمی تعاون کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان آہستہ آہستہ درست سمت میں جارہا ہے، دو روز قبل اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے نتیجے میں اسٹاک ایکسچینج تاریخی طور پر نیچے چلی گئی تھی لیکن اس کے بعد یہ ایک لاکھ پوائنٹ عبور کرچکی ہے، یہ تاریخی سنگ میل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر معاشی طور پر مضبوط ہوں گے، ہماری برآمدات بڑھیں گی جس کی بدولت ہماری نیشنل سیکیورٹی بہتر ہوجائے گی۔

شہباز شریف نے کہا بدقسمتی سے پچھلی کچھ دہائیوں سے ہماری معاشی ترقی سست روی کا شکار تھی اور اس کے بہت سارے عوامل ہیں جس میں پالیسیوں پر عمل درآمد نہ کرنا بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی بھی بہت سارے چیلنجز کا سامنا کررہے ہیں، جون 2023 میں ہم ڈیفالٹ کے قریب تھے، ہمارے پاس آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا ، میں امید کرتا ہوں کہ یہ ہمارا عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ آخری معاہدہ ہوگا۔

خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے