شریف آباد پولیس اسٹیشن سے موٹر سائیکل چور تالا کھول کر فرار

66 / 100 SEO Score

شریف آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں اے سی ایل سی کے قریب موٹر سائیکل چوری کرنے والے دو چور شاہین فورس کے اہلکاروں نے گرفتار کر کے ہیڈ محرر شریف آباد کے حوالے کر دیا۔ گرفتار چوروں کو موٹر سائیکلوں کے تالے محض پانچ سیکنڈ میں تار کی مدد سے کھولنے میں مہارت حاصل تھی۔

گورنر سندھ سے ایف پی سی سی آئی کی قائم مقام صدر قرت العین کی ملاقات، خواتین کی معیشت میں اہمیت پر زور

تاہم حیران کن طور پر دونوں چور شریف آباد پولیس اسٹیشن کے لاک اپ کا تالا کھول کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے اس واقعے کو تھانے میں ہی دبا دیا، جس پر سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ آیا پولیس اسٹیشن کی سیکیورٹی اتنی ناقص ہے کہ دو موٹر سائیکل چوروں کو لاک اپ میں بند نہیں کر سکی یا پھر چوروں کو مبینہ طور پر فرار کروایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے