پشاور؛ گھر سے خاتون کی 2 بچوں سمیت لاشیں برآمد

66 / 100 SEO Score

گھر سے ایک خاتون کی اس کے 2 بچوں سمیت لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے فقیر آباد میں ایک گھر سے 3 لاشیں برآمد ہوئیں، ابتدائی معلومات کے مطابق لاشیں خاتون اور اس کے 2 بچوں کی ہیں۔

پشاور؛ گھر سے خاتون کی 2 بچوں سمیت لاشیں برآمد

ایس پی فقیر آباد کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ خاتون اور اس کے دونوں بچوں کو زہر دے کر مارا گیا ہے۔ لاشوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے