سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اجلاس، کمیشن کے فیصلوں کے برخلاف وینچنگ اور ہیلتھ ٹیکس ٹینڈرز پر گڈاپ ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری

62 / 100 SEO Score

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ اور چیئرمین سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن سعید غنی کی سربراہی میں سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف بلدیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، سیکرٹری قانون علی احمد بلوچ، کمیشن کے ارکان عبدالرحیم سومرو، وسیم احمد ارسانی اور ڈی جی کمیشن ذوالفقار علی نظامانی سمیت دیگر اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔

مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کی مزدوروں کے کیمپ پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک

اجلاس میں کے ایم سی اور چنیسر ٹاؤن کے درمیان حدود کے مختلف تنازعات زیر غور آئے، جس میں چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی اور میونسپل کمشنر اقرار جلبانی جبکہ کے ایم سی کی نمائندگی میونسپل کمشنر افضال زیدی نے کی۔ تاہم، کمیشن نے ان معاملات کو آئندہ اجلاس تک موخر کردیا۔

اجلاس میں گڈاپ ٹاؤن اور ابراہیم حیدری ٹاؤن کے درمیان وینچنگ اور ہیلتھ ٹیکس کی وصولی پر پیدا ہونے والے تنازعے پر بھی غور کیا گیا۔ کمیشن نے گڈاپ ٹاؤن کی جانب سے اپنے فیصلے کے برخلاف ٹینڈر جاری کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور فوری طور پر ٹینڈر کی منسوخی اور شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی۔ مزید یہ کہ جو ریکوری کی جاچکی ہے اسے واپس کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، بصورت دیگر گڈاپ ٹاؤن کی او زی ٹی سے رقم کی کٹوتی کی جائے گی۔

شاہ فیصل ٹاؤن اور کورنگی ٹاؤن کے درمیان حدود کے تنازعے پر پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق دونوں ٹاؤنز کے چیئرمینز سے مشاورت کی گئی ہے اور اس کی قانونی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ اجلاس میں مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے