لاہور پولیس نے گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ ’آئی کے 804‘ لگانے والے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
مہارت نیوز کے مطابق ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے اپنی گاڑی پر ’آئی کے 804‘ کی جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
اسٹاک ایکسیچنج میں مندی، انڈیکس 600 پوائنٹس گر گیا
لاہور پولیس کی جانب سے ڈیفنس مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کے دوران ملزم ندیم کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف جعلی نمبر پلیٹ رکھنے پر ڈیفنس سی میںمقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اے ایس آئی خالد محمود کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔