پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرکے آئی ایم ایف پروگرام کی راہ ہموار، بورڈ اجلاس 25 ستمبر کو طلب

62 / 100 SEO Score

مہارت نیوز: پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کی منظوری کی راہ ہموار ہوگئی ہے، اور آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو شیڈول کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ملک کی سلامتی کو داو پرلگایا ہے، خواجہ آصف

مہارت نیوز کے مطابق، آئی ایم ایف کے اگلے قرض پروگرام پر غور کے لیے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا، جس میں پروگرام کو حتمی منظوری دی جائے گی۔

آئی ایم ایف کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے ترقیاتی شراکت داروں سے ضروری مالی یقین دہانیاں حاصل کرلی ہیں، اور بورڈ اجلاس میں قرض پروگرام کی منظوری کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جولائی 2024 میں اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پایا تھا۔

یاد رہے کہ 13 جولائی 2024 کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کا 37 ماہ کا معاہدہ طے پایا تھا۔

آئی ایم ایف کے بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ پروگرام پاکستان کو معاشی استحکام اور مضبوطی، جامع اور پائیدار ترقی کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گا۔ اس میں جی ڈی پی میں ڈیڑھ فیصد ٹیکس محصولات کا اضافہ اور 3 فیصد ٹیکس وصولیوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

قرض پروگرام کے تحت زراعت، ریٹیل اور ایکسپورٹ کے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے اور زرمبادلہ ذخائر کو بہتر کرنے جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔

پاکستان کو اس پروگرام کے لیے دوست ممالک سے مالی یقین دہانیاں درکار تھیں، جن کے نہ ملنے سے پروگرام میں تاخیر ہوئی تھی۔ تاہم، حکومتی کوششوں کے نتیجے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اور چین سے مثبت تعاون حاصل ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اس موقع پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، اور اس پروگرام کی منظوری سے ملکی معاشی نمو میں اضافہ ممکن ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے