سندھ یونیورسٹی سید الہندو شاہ کیمپس نوشہرو فیروز کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اظہر علی شاہ کی کتاب "سائنس، ادب اور آرٹ” کی رونمائی کی تقریب انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان اور سندھی ادبی سنگت ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اظہر علی شاہ نے کہا کہ دنیا میں ہونے والی تمام اصلاحات میں فن کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادب اور سائنس کو دلچسپ اور مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لیے فن کی مہارت لازمی ہے۔ ڈاکٹر اظہر علی شاہ نے اپنی کتاب کی اشاعت کو بچے کی پیدائش جیسا خوش کن تجربہ قرار دیا۔
تقریب کی صدارت پروفیسر بخش علی چانڈیو نے کی، جبکہ دیگر مقررین میں سندھی ادبی سنگت کے ضلعی رابطہ سیکریٹری ایم ظفر تگر، انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے اعجاز ممنائ، پروفیسر اشرف علی اشرف، نصیر ملاح، پروفیسر عبدالجبار ملاح، غفار عباسی، ارباب ملاح، میڈم تشفین عمیر، اور ایڈووکیٹ سوہان نفیس بلال شامل تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے جدید سائنسی تحقیق کی روشنی میں کہا کہ انسان کی شخصیت میں ایک عمومی ذہانت نہیں ہوتی، بلکہ کئی خاص ذہانتیں ہوتی ہیں، جن میں تین ذہانتیں بنیادی اہمیت کی حامل ہیں۔