نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر مختلف کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور منشیات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پہلی کارروائی
اندرون روڈ، رحمانیہ موڑ سیکٹر 12-D میں پولیس نے چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان:
عزت امیر ولد محمد امیر
امداد علی ولد محمد شاہ میر
برآمدگی:
عزت امیر سے:
ایک عدد 9mm پسٹل (بلا نمبری، سیاہ رنگ)
03 عدد ٹچ اسکرین موبائل فون
08 عدد کی پیڈ موبائل فون
نقد رقم 1500 روپے
امداد علی سے:
آئس وزنی 22 گرام
01 عدد ٹچ اسکرین موبائل فون
01 عدد کی پیڈ موبائل فون
نقد رقم 1100 روپے
دوسری کارروائی
خفیہ اطلاع پر اسی علاقے میں ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مزید دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان:
نور محمد عرف شینا ولد خان محمد
باز محمد عرف عباس ولد علی جان
برآمدگی:
باز محمد سے:
ایک عدد 30 بور پسٹل (بلا نمبری، سلور رنگ)
03 زندہ راؤنڈ، لوڈ میگزین
08 عدد SMG کے زندہ راؤنڈ
07 عدد 32 بور زندہ راؤنڈ
موبائل فون (OPPO ٹچ اسکرین)
02 عدد کی پیڈ موبائل فون
نقد رقم 1000 روپے
نور محمد عرف شینا سے:
ہیروئن وزنی 16 گرام
چرس وزنی 120 گرام
02 عدد ٹچ اسکرین موبائل فون
02 عدد کی پیڈ موبائل فون
نقد رقم 1000 روپے
مزید تلاشی میں CCTV کیمرے بھی برآمد
پولیس کے مطابق ملزمان کے نیٹ ورک اور سپلائی چین کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔
