سری لنکا میں سائیکلون ’ڈٹوا‘ کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 123 تک پہنچ گئی؛ بین الاقوامی امداد کی اپیل

56 / 100 SEO Score

سری لنکا میں سائیکلون ’ڈٹوا‘ کے باعث ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب نے ملک کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 123 تک پہنچ گئی جبکہ 130 افراد اب بھی لاپتا بتائے جا رہے ہیں۔ حکومت نے بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل کردی ہے۔

مسلم اُمہ کو متحد ہو کر عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا، اسحٰق ڈار

ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر (ڈی ایم سی) کے مطابق شدید موسمی صورتحال نے 15 ہزار سے زائد گھر تباہ کیے جبکہ 44 ہزار سے زیادہ افراد کو عارضی ریاستی شیلٹرز میں منتقل ہونا پڑا۔ ڈی ایم سی کے ڈائریکٹر جنرل سمپتھ کوتووگودا کے مطابق فوج، نیوی اور ایئر فورس کے ہزاروں اہلکار ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں مصروف ہیں۔

کولمبو میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ "ہماری اب تک کی تصدیق شدہ ہلاکتیں 123 ہیں جبکہ 130 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔”
سائیکلون جزیرے سے دور ہو کر بھارت کی طرف بڑھ رہا ہے، مگر اس کے اثرات نے ملک کے متعدد علاقوں میں تباہی پھیلا دی ہے۔

مرکزی ضلع کنڈی میں لینڈ سلائیڈز کے باعث اہم راستے زیرِ آب آگئے جبکہ فائبر آپٹک کیبلز ٹوٹنے سے کئی مقامات پر موبائل فون سروس بھی معطل ہوگئی۔ ڈی ایم سی کے مطابق رابطے بحال کرنے کے لیے خصوصی یونٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے بیرون ملک موجود سری لنکن شہریوں سے بھی متاثرین کے لیے مالی امداد کی درخواست کی ہے۔ وزیراعظم ہارینی امرسریا نے کولمبو میں سفارت کاروں کو بریفنگ دی اور بین الاقوامی مدد کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان اور بھارت کا تعاون
بھارت نے سب سے پہلے امدادی سامان بھیجا، جبکہ کولمبو میں موجود بھارتی بحری جہاز نے اپنا راشن متاثرین میں تقسیم کیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مزید تعاون کی پیشکش بھی کی۔

ادھر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ریسکیو، بحالی اور ریلیف کے عمل میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

کولمبو کے نواحی علاقوں میں سیلاب کی شدت بڑھنے پر حکام نے کیلانی دریا کے کنارے رہنے والوں کو انخلا کی ہدایات جاری کی ہیں، جبکہ سیلابی پانی کی سطح 2016 کے مقابلے میں زیادہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رواں ہفتے کی تباہ کاریاں جون 2023 کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ثابت ہوئی ہیں۔ سری لنکا میں 2003 کے بدترین سیلاب میں 254 افراد جان سے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے