گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل، جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نگران وزیراعلیٰ مقرر

61 / 100 SEO Score

گلگت بلتستان حکومت کی مدت مکمل ہونے پر صوبائی اسمبلی تحلیل ہوگئی، جبکہ وفاقی حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت کے بعد اس تقرری کی منظوری دی۔

ای چالان کے خلاف حکمِ امتناع مسترد، سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا

جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کا تعلق ضلع استور کے گاؤں ناصر آباد سے ہے۔ نگران کابینہ کی تشکیل کے بعد عبوری حکومت عام انتخابات تک اپنی ذمہ داریاں انجام دے گی۔

اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے بتایا تھا کہ اسمبلی اور حکومت کی آئینی مدت 24 نومبر کو مکمل ہوگی، اور عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے۔ ان کے مطابق اسمبلی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان کے ووٹرز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 91 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ الیکشن کمیشن نے آج سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ووٹر لسٹیں بھجوا دی ہیں، جبکہ اسمبلی کے 25 حلقوں میں ووٹر لسٹیں کل سے آویزاں کر دی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے