کراچی: ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4 پیشہ ور ملزمان گرفتار، اسلحہ اور راؤنڈز برآمد

62 / 100 SEO Score

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران شہر میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث چار پیشہ ور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فرقان شاہ، ناظم، عبداللہ اور محمد رفیق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کراچی: اندھے قتل میں ملوث تین رکنی ڈکیت گروہ گرفتار، مقتول کا موبائل فون برآمد

پولیس کے مطابق ملزمان کو تھانہ کلری، بغدادی اور کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، اور ان کے قبضے سے چار پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان عادی کریمنلز ہیں اور کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کرتے تھے۔

ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے:

فرقان شاہ: پہلے غیر قانونی اسلحہ، منشیات فروشی اور گٹکا/ماوا کے 10 مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔

عبداللہ: پہلے ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کے 2 مقدمات میں جیل جاچکا ہے۔

ناظم: پہلے غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل لفٹنگ کے 3 مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کیے گئے ہیں اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے