کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز 2025 کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت اجلاس

61 / 100 SEO Score

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں 35ویں نیشنل گیمز 2025 کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

آرمی پبلک اسکول سی او ڈی کراچی میں ایس ایس یو کمانڈوز کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی عملی تربیت کا انعقاد

اجلاس میں نیشنل گیمز کے پرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی پلان، نفری کی تعیناتی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایت کی کہ تمام افسران باہمی روابط اور کوآرڈینیشن کو مضبوط بنائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں مؤثر ردِعمل یقینی بنایا جا سکے۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کھیلوں کے مقامات، ٹیموں کے رہائشی مقامات اور ہوٹلوں کے اطراف میں سخت سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، جبکہ ٹریفک پولیس کو شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کی واضح منصوبہ بندی کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی پولیس قومی سطح کے ایونٹس میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے امن و امان برقرار رکھنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے