تھانہ جوہی کی حدود میں پولیس مقابلہ، خطرناک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

62 / 100 SEO Score

دادو: تھانہ جوہی کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خطرناک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقابلہ حاجی خان سلوپ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایس ایچ او تھانہ جوہی اپنی ٹیم کے ہمراہ گشت پر تھا۔

کراچی پولیس کی ایک ہفتے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں، درجنوں گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سینگار ولد چبھڑ مستوئی کے نام سے ہوئی ہے، جو علاقے میں موٹرسائیکل چھیننے، روڈ رابری اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضے سے پستول برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کے دو ساتھی موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 10 سے زائد مقدمات درج ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے