ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن — 8 ملزمان گرفتار

58 / 100 SEO Score

کراچی (کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے گزشتہ روز مختلف کارروائیوں کے دوران کل 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

میمن گوٹھ میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ — دو ملزمان زخمی، ایک گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو اسٹریٹ کرمنلز اور دو گٹکا ماوا فروش بھی شامل ہیں۔
کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیشن، 1400 پڑیاں/پیکٹ گٹکا ماوا، ایک موٹرسائیکل، ایک رکشہ اور نقدی رقم برآمد کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتاریاں تھانہ گلشنِ اقبال، عزیز بھٹی، گلستانِ جوہر اور سائٹ سپر ہائی وے کے علاقوں میں کی گئیں۔
تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ایسے کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے