شرجیل میمن: سندھ میں ایمرجنسی نہیں، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل تیاری

58 / 100 SEO Score

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں فی الحال کسی ہنگامی صورتحال کا سامنا نہیں، تاہم موجودہ سیلابی خطرات کو دیکھتے ہوئے حکومت سندھ نے تمام تر حفاظتی اقدامات اور تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ کچے کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

رائیونڈ میں 30 روپے کے جھگڑے پر 2 بھائی قتل، ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی میں محکمہ اطلاعات کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور اگر ضرورت پیش آئی تو متاثرہ آبادی کو مزید محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے انتظامات کر رکھے ہیں اور سیلابی صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے بعد پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ہم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔ شرجیل میمن کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور گورنر پنجاب بھی پنجاب کے عوام کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ صوبائی وزرا صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

سینئر وزیر نے مزید بتایا کہ وزیر آبپاشی جام خان شورو دریائے سندھ کے اطراف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایمرجنسی کی کیفیت نہیں لیکن وزیراعلیٰ سندھ نے سیلابی صورتحال پر مانیٹرنگ کے لیے خصوصی سیل قائم کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم تا 3 ستمبر گڈو بیراج پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی آمد متوقع ہے۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) سے تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی اور چشمہ بیراج پر پانی روکنے کی درخواست کی تھی، جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے